ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / میگھالیہ:بی جے پی لیڈر نے پارٹی چھوڑی، بیف فیسٹول میں ہوں گے شامل

میگھالیہ:بی جے پی لیڈر نے پارٹی چھوڑی، بیف فیسٹول میں ہوں گے شامل

Wed, 07 Jun 2017 12:18:11    S.O. News Service

تورا، 6؍جون (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) جانور وں کے قتل سے متعلق نئے قانون کی مخالفت میں میگھالیہ میں بی جے پی کے ایک اورلیڈر نے پارٹی سے استعفی دے دیا ہے۔میگھالیہ کے نارتھ گارو ہلس ضلع کے بی جے پی صدر باچو مراک نے پارٹی سے استعفی دے دیا ہے۔باچو کا استعفی ایسے وقت میں ہوا ہے جب چار ہفتے پہلے ویسٹ گارو ہلس کے ضلع صدر برنارڈر مراک نے اسی معاملے پر پارٹی چھوڑ دی تھی۔مراک کے بیف فیسٹیول میں بھی شامل ہونے کا امکان ہے۔گزشتہ رات بی جے پی سے استعفی دینے کے بعد باچو نے کہاکہ میں گارو کے لوگوں کے جذبات کو لے کر سمجھوتہ نہیں کر سکتا، ایک گارو کے طور پر یہ میری ذمہ داری ہے کہ میں اپنی کمیونٹی کے مفاد کی حفاظت کروں، بیف کھانا ہماری ثقافت اور روایت کا حصہ ہے، ہمیں بی جے پی کے غیر قانونی نظریات مسلط کرنا قبول نہیں ہے۔انہوں نے پارٹی کی ریاستی اکائی کے صدر شبون لنگدوہ کو اپنا استعفی سونپ دیا ہے، حال ہی میں مودی حکومت کے تین سال پورے ہونے کے موقع پر باچو نے گارو ہلس میں بچی (چاول کی بیئر)اوربیف پارٹی کی تجویز دی تھی ، جس کو لے کر پارٹی قیادت نے ان کی تنقید کی تھی۔بی جے پی کے قومی ترجمان نلن کوہلی نے باچو کے خلاف سخت کارروائی کی وارننگ دی تھی۔بعد میں باچو نے فیس بک پر اپنے استعفی کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھاکہ میری روایت اور ثقافت میری پہلی ترجیح ہے اور پارٹی سب سے بعد میں ہے۔ہر بار بیف ہی مسئلہ کیوں ہوتا ہے ؟ خنزیر ، مرغا ، مرغی ، بکری اور دوسرے جانور مسئلہ کیوں نہیں ہیں۔بی جے پی سے پہلے ہی استعفی دے چکے برنارڈ مراک 10؍جون کو تورا کے ایڈن باری میں بیف پارٹی منعقد کریں گے اور باچو کے اس میں شامل ہونے کا امکان ہے۔


Share: